پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 80 ہزارکلو ایکسپائر بدبودار فروزن ریڈی ٹو کُک گوشت پکڑا گیا

اومیگا ٹاؤن فیروز والا میں مضرصحت گوشت کولڈ سٹور میں بوریوں میں ڈال کر رکھا گیا تھا، مقدمہ درج، ملزم گرفتار، غذائی دہشتگردوں کیلئے قانون حرکت میں آئے گا، معاون خصوصی پنجاب سلمیٰ بٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 جولائی 2025 19:43

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 80 ہزارکلو ایکسپائر بدبودار فروزن ریڈی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء) کولڈ سٹور کی آڑھ میں انسانی صحت پر بڑا وار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ اومیگا ٹاؤن فیروز والا میں کریک ڈاؤن، 80 ہزار کلو ایکسپائر، بدبودار فروزن ریڈی ٹو کُک گوشت تلف کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جعلسازی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا کے ملزم گرفتار کروا دیا گیا، کلیجی، ونگز،لیگ پیس, اوجھڑیاں، گردن، پنچے اور ریڈی ٹو کک پروڈکٹس بوریوں میں رکھی پائی گئیں، بدرنگ بدبودار مضر صحت گوشت کولڈ سٹور میں بوریوں میں ڈال کر رکھا گیا تھا۔

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کولڈ سٹور میں نامناسب درجہ حرارت میں سٹور کیا گیا انسانی استعمال کے لیے موزوں نہ تھا۔

(جاری ہے)

ناقص میٹ معروف فوڈ چینز، مارٹس اور بڑے ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ صفائی کے ناقص انتظامات، ایس اوپیز کے خلاف سٹوریج کے برے حالات پائے گئے، انتہائی لازم ٹمپریچر کنڑول سسٹم اور خرید و فروخت ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔

سلمی بٹ نے کہا تلف کردہ گوشت کا کھانے میں استعمال انسانی صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتا تھا، پنجاب فوڈاتھارٹی کی بر وقت کارروائی نے انسانی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا، سفارش یا خوف بلکل بھی نہیں، غذائی دہشتگردوں کے لیے قانون حرکت میں آئے گا، مقرر کردہ قوانین پر عمل پیرا ہوں ورنہ کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گئی، ناجائز منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے کے کوئی رعایت نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت دشمنوں کے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی پیرا فورس نے رائے ونڈ میں چارج سنبھال لیا ،انچارج یسریٰ بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز گوندل کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ،انہوں نے تجاوزات کنندگان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تجاوزات کا رضاکارانہ طورپر صفایا کردیں انہوں نے بھٹی چوک ،سندر روڈ ،ریلوئے روڈ ، تبلیغی مرکز بازار کا دورہ کرتے ہوئے تمام دکانداروں کر خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں عوام الناس کے راستوں کو فوری طور پر کشادہ کردیں ،کسی بھی دباو اور سفارش کو قبول نہیں کیا جائیگا ،یسریٰ بٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژ ن کے مطابق اب تجاوزات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا ،طالبات ،خواتین ،بچوں اور بزرگوں کی گزر گاہوں میں قائم تجاوزات کو فوری ختم کردیا جائیگا ،تجاوزکنندگان اپنے سامان کو رضاکارانہ طورپر اٹھوا لیں تاکہ انکو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔