یورپی طاقتوں کے ساتھ بات چیت ٹھوس نتائج کے بغیر ختم ہوگئی، ایران

یورپی ٹرائیکا نے پیش رفت نہ ہونے پر ٹرگر میکانزم شروع کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے،ذرائع

ہفتہ 26 جولائی 2025 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تہران اور یورپی ٹرائیکا جس میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں کے درمیان استنبول میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت میں جوہری مذاکرات ٹھوس نتائج کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے سے بتایاگیا کہ سنجیدہ، واضح اور تفصیلی ملاقات جوہری مسئلے اور پابندیوں کی صورتحال پر مرکوز تھی۔

اس ملاقات میں مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ایرانی اور یورپی سفارت کاروں نے استنبول میں ملاقات کی ہے تاکہ تہران کے جوہری پروگرام پر تعطل کو توڑنے کی نئی کوششیں شروع کی جا سکیں۔ تینوں ملکوں کے نمائندوں نے جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد پہلی بار ملاقات کی۔ اس جنگ میں امریکی بمبار طیاروں نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔