پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش

ہفتہ 26 جولائی 2025 20:51

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً اوآ ئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے، مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمینٹ کی منظوری کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔