سینیٹر سردار عمر گورگیج سے میرظہوربلیدی اورسینیٹر بلال مندوخیل کی ملاقات،سیاسی اور پارٹی تنظیمی امور پر بات چیت

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج اور صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سے ہفتہ کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات و وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان ومیرظہور احمد بلیدی اور سینیٹر بلال مندوخیل نے الگ الگ گورگیج ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں سیاسی اور پارٹی تنظیمی امور پر بات چیت کی گی اس موقع پر سردار ذادہ عبدالقادر گورگیج میر نورالدین نوشیروانی، ثناء اللہ جتک، نعیم بلوچ سید کامریڈ محمد نبی بلوچ، شیر باز ساسولی،ڈاکٹر مبارک بادینی،ملک عیسیٰ خان ملازئی اور پارٹی کے سینئر رہنما وکارکنان بھی موجود تھے۔