
سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں کاروانِ مسلم کانفرنس مضبوط ہونے لگی
موہڑہ سنگڑھ میں بڑی سیاسی شمولیت، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت
اتوار 27 جولائی 2025 13:30
(جاری ہے)
اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں اور وہ وقت دورنہیں جب کشمیریوں کی دی ہوئی قربانیاں رنگ لائیں گے اور شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔
مسلم کانفرنس کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار یاسین عباسی، اصغر عباسی، صابر عباسی، خاقان اصغر عباسی، بشارت علی خان، محمد صیاد خان، روحیل عباسی، نسیم عباسی، وسیم نسیم، صادق خان، یاسر ممتاز، وسیم شاہ، حارث منشاد، نعیم چشتی، ابرار آزاد، محمد آزاد، ممتاز خان، کاشف رضا، ادریس عباسی، فیصل ظہور، نزاکت حسین، محمود عباسی، آشیر ستار، عطاء المصطفیٰ، دانش صیاد، مختیار یونس عباسی، عرفان یوسف، شہریار ارشاد سمیت درجنوں دیگر نوجوان و بزرگ سیاسی کارکن شامل ہیں۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، جس کا دامن ہمیشہ نظریاتی سیاست، تحریکِ آزادی کشمیر اور عوامی خدمت سے وابستہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ مشکل حالات میں بھی اپنے کارکنان اور نظریات کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ موہڑہ سنگڑھ میں اتنی بڑی تعداد میں باشعور کارکنان کا مسلم کانفرنس میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب دوبارہ نظریاتی سیاست کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس نوجوانوں کی جماعت ہے، ہم نوجوان قیادت کو سامنے لائیں گے اور تحریک آزادی کشمیر کی قیادت ان کے ہاتھوں میں دیں گے۔تقریب کے آخر میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام کارکنان نے سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد اول کے پیغام کو ہر گلی، محلے اور گائوں تک پہنچائیں گے۔یاد رہے کہ مسلم کانفرنس حالیہ مہینوں میں آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کر چکی ہے، اور عوام کی بڑی تعداد دوبارہ اس جماعت کی جانب متوجہ ہو رہی ہے، جسے ریاست جموں و کشمیر کی مادر جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔صدرمسلم کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کو جماعت میں جائز مقام دینگے۔مسلم کانفرنس کارکنان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہمارے لیے کارکنان کی عزت سب سے مقدم ہے۔کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس حال ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے مشکل وقت ہر جماعت پر آیا ہے اور وہ کارکن جو مشکل وقت میں بھی جواں مردی کے ساتھ کھڑے رہے وہ جماعت کاقیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔مشکل وقت ہر جماعت پرآتا ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ ریاست کے اندر مستقبل ریاستی جماعت کا ہے۔غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.