مقبوضہ جموں وکشمیر میں سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

اتوار 27 جولائی 2025 14:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار ضلع کے علاقے بجبہاڑہ میں اچانک بے ہوش ہوگیا اور اس کے بعددم توڑ دیا۔اسے فوری طور پر ضلع اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت سنتوش چوہان کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔