پیپلز پارٹی کا میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

پیپلزپارٹی (ن) لیگ کے مد مقابل ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی ایسا کوئی معاہدہ نہیں ‘ نیئر بخاری

اتوار 27 جولائی 2025 19:15

پیپلز پارٹی کا میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں اس کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔بلاول بھٹو کے بیرون ملک ہیں ان سے مشاورت کروں گا، بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد جلد امیداروں سے درخواستیں لینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔نیئر بخاری نے کہا کہ ہم حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کے لئے اپنا پراسس مکمل کریں گے ،جمشید دستی کی خالی ہونے والی نشست پر بھی پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن لڑ رہی ہے۔