
پی اے اے اور پی آئی اے کی بین الاقوامی کامیابیاں،خلیجی بحران کے باوجود کامیاب حج آپریشنز اور سیفٹی اقدامات کی بدولت منافع بخش روٹس قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں کے منتظر
پیر 28 جولائی 2025 10:30
(جاری ہے)
بین الاقوامی ایئر سیفٹی ادارے کی جانب سے نہ صرف پی آئی اے پر سفری پابندیاں عائد کر دیں بلکہ غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستانی ہوابازوں کو ملازمتوں سے برخاست کر دیا ۔
یورپ ، امریکا اور برطانیہ کے فضائی روٹس بند ہونے سے پی آئی اے اور قومی وقار اور تشخص کو شدید دھچکا لگا ، لیکن معیارات کو عالمی تقاضوں کے ہم پلہ لانے کے لئے پاکستانی سول ایوی ایشن، ایئر پورٹ اتھارٹی اور ایئر لائن کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے یہ فرانس کے بعد یورپی ایئر سیفٹی کے اداروں نے خصوصی آڈٹ کے بعد یہ پابندیاں ختم کر دی ہیں اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور نجی ایئر لائنز کو بھی پورپ کے لئے پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔یورپ فلائٹ آپریشنز کی تیاریاں مکمل ہیں۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) اور برطانیہ نے پی آئی اے پر سے پابندیاں اٹھا لی ہیں، جو چار سال کے بعد ایک اہم پیش رفت ہے۔ پی آئی اے نے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی آئی اے کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مانچسٹر پہنچ چکا ہے تاکہ پروازوں کے انتظامات کا جائزہ لے سکے اور مانچسٹر سے اسلام آباد کی پروازیں اگست 2025 سے شروع ہوں گی۔ ابتدائی طور پر 14 اگست سے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے ۔ یورپی منڈی میں واپس ہو گئی ہے پی آئی اے اب پیرس کے بعد میلان، بارسلونا، اور دیگر یورپی شہروں کے لیے بھی پروازیں بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ حالیہ کشیدگی کے دوران پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن خصوصی پروازوں کے ذریعے کامیابی سے مکمل کیا اور زائرین کی اربعین سے بحفاظت واپسی کا قومی فریضہ سر انجام دیا۔بیرون ملک مشکل میں پھنسے ہم وطنوں کی وطن واپسی قومی ایئرلائن کی سابقہ روایت رہی ہے، ہزاروں حجاج کو بحفاظت وطن منتقل کیا گیا۔ اس عمل میں کوئی بڑا خلل نہیں آیا، حجاج کے لیے روڈ ٹو مکہ سہولت کے زریعے طویل انتظار اور فلائٹس کی تاخیر پر قابو پانے میں مدد ملی۔جہاں قومی ایئرلائن کی فضائی سیفٹی اقدامات میں نمایاں بہتری آئی ہے وہاں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ہوائی اڈوں کو جدید بنانے اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے اقدامات ترجیح رہی ہے۔اس سلسلے میں علامہ اقبال ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن ،ٹیکسی ویز "P" اور "R" کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئے ایگزیکٹو لاؤنجز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایئر پورٹ 5.0 ماڈل مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور خودکار نظاموں کو متعارف کرانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔ کوئٹہ ایئرپورٹ کی بین الاقوامی پزیرائی ملی ہے۔ کوئٹہ رن وے کی تعمیر نو کو ایشیا پیسیفک انجینئرنگ ایکسی لنس ایوارڈ ( ایف آئی ڈی آئی سی) سے نوازا گیا ہےجسے جنوبی افریقہ اور فرانس میں کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔ ایک معاہدے کے تحت ایئر عربیہ کی نئی پروازیں ابوظہبی سے سیالکوٹ کے لیے براہ راست شروع کی گئی اور اب پی آئی اے نے ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کے لیے اپنی پروازیں شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے ریاض، سعودی عرب سے پاکستان کے دو اہم شہروں کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا اگست سے آغاز ہو گا۔ پی آئی اے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ریاض سے سیالکوٹ فلائٹ آپریشن 5 اگست سے جبکہ ریاض سے ملتان 8 اگست سے شروع ہو گا جس کے لئے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے کاروباری مسافروں اور تارکین وطن پاکستانیوں کو سہولت کا ملی ہے۔سلامتی کے اقدامات اور بین الاقوامی معیارات کے تحت رن وے سیفٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں باچا خان ایئر پورٹ پر رن وے سیفٹی ٹیم (آر ایس ٹی) کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پرندوں سے خطرات، رن وے انکروژن، اور دیگر حفاظتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے اے پی پی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر ایمرجنسی اینڈ ریسکیو مشقوں کے انعقاد کا بھی سلسلہ جاری ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہوائی اڈوں کے عملہ کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے اور تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔گوادر اور سکردو ایئرپورٹس پر رات کے وقت کی گئی مشقوں میں ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچا گیا ۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر سیالکوٹ ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر بند کیا گیالیکن جلد ہی بحال کر دیا گیا۔ یورپی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے کشش بڑھ گئی ہے۔ پی آئی اے کی نیویارک پروازوں کو بھی جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ پی اے اے نے ہوائی اڈوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے ایئرپورٹ 5.0 ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی اے اے اور پی آئی اے کی حالیہ کامیابیاں پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ یورپ کی پروازوں کی بحالی، حج آپریشنز کی کامیابی، اور ہوائی اڈوں کی جدید کاری نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک قابل اعتماد ایوی ایشن ہب کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ ان اقدامات اورخاص طور پر پی آئی اے کی نجکاری اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد مستقبل میں مزید بہتری کی توقع ہے۔\395مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.