ملک محمد اسحاق اور ڈاکٹر نصرت ندیم کا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ مقبوضہ فلسطین ہر فورم پر اجاگر کرنے پر اتفاق

پیر 28 جولائی 2025 17:12

ملک محمد اسحاق اور ڈاکٹر نصرت ندیم کا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ مقبوضہ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی (پالیسیز ومنصوبہ بندی)خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق سے سابق کنوینئر ایم کیو ایم لندن و بانی وائس آف کراچی ڈاکٹر نصرت ندیم کی اہم ملاقات،اس موقع پر دونوں رہنما کے دوران باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک محمد اسحاق اور ڈاکٹر نصرت ندیم کا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ مقبوضہ فلسطین ہر فورم پر اجاگر کرنے پر اتفاق،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد اسحاق نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل مسلم امہ کیلئے باعث تشویش ہیں اور ان کے حل کے لیے اتحاد ضروری ہے دونوں مقبوضہ خطوں میں برہمن اور صہیونی سامراج معصوم کشمیری اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں ملوث ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بن کر بدترین غفلت اور مجرمانہ کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری اور نہ ہی فلسطینی عوام ان ظالم اور جابر قوتوں کے سامنے سرنگوں ہونگے بلکہ وہ عظیم اور لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں انہوں نے اہل کشمیر اور اہل فلسطین کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برہمن اور صہیونی سامراج مسلمانوں کو قتل کرنے میں آپسی ہم آہنگی رکھتے ہیں اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کو اسرائیلی ڈورنز کی فراہمی اسکا واضح ثبوت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نصرت ندیم نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کے عزت و وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی حمایت بانی پاکستان کے اصولوں کا بنیادی جز ہے۔

اسرائیل سے تعلقات قائداعظم ؒاور پاکستان کے نظریہ سے انحراف ہیفلسطین سے متعلق قائداعظمؒ کا دوٹوک موقف موجود ہے جس میں اسرائیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انھوں نے کہا پاکستانی عوام نے شعوری طور پر فلسطین کے حق میں اپنے تئیں آواز بلند کی،تاہم مزید کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔اہل پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کر کے فلسطینیوں حوصلے اور بلند کر دیے ہیں پاکستان کشمیریوں کا بڑا بھائی اور وکیل ہے کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے ان شاء اللہ بہت جلد مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں اور مقبوضہ فلسطین کے فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت مل کر رہے گا۔۔۔۔