
دھیرکوٹ، یومِ استحصال، یومِ آزادی اور یومِ نیلہ بٹ کے حوالہ سے مسلم کانفرنس کی میٹنگ، سردارعتیق احمد خان کا خطاب
پیر 28 جولائی 2025 19:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یومِ استحصال کے دن ہمیں دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے آگاہ کرنا ہے اور بھرپور آواز بلند کرنی ہے۔
انہوں نے 14 اگست کو ''یومِ آزادی پاکستان'' کے طور پر جوش و خروش سے منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اور ہم تکمیلِ پاکستان کی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہیں۔23 اگست کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ ''یومِ نیلہ بٹ'' ہماری جدوجہدِ آزادی کی علامت ہے اور یہ دن تحریکِ آزادی کے ان عظیم مجاہدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر ریاست کے عوام کو شعور بخشا۔اجلاس کے دوران آئندہ کی تقریبات کے شیڈول، پروگرامز اور عوامی شرکت کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور تنظیمی سطح پر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر دعا کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں۔دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اپنے حالیہ دورہ جات کے دوران ارجہ، باغ اور دھیرکوٹ میں مختلف تقریبات میں شرکت کی اور عوامی و پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔سردار عتیق احمد خان نے ارجہ میں انجمن تاجران کی جانب سے دی گئی ایک پرتکلف ضیافت میں شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر راجہ افتخار عرف گڈو، جنرل سیکرٹری ناصر ارباب چغتائی، سرپرست اعلیٰ راجہ امجد عارف، سابق صدر راجہ صغیر احمد خان، حافظ گلفراز عباسی، ڈاکٹر عابد عباسی سمیت دیگر عہدیداران نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما میجر (ر) سردار نصراللہ خان، راجہ تبارک علی خان اور دیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں علاقائی ترقی، تاجر برادری کے مسائل اور جماعتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔باغ میں شادی کی تقریب میں شرکت سردار عتیق احمد خان نے بعد ازاں ضلع باغ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نیئر کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نو بیاہتا جوڑے کو نیک تمناؤں کے ساتھ دعا دی اور پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران تنظیمی امور پر بھی بات چیت کی۔دھیرکوٹ میں اہم اجلاس سے خطاب صدر مسلم کانفرنس نے دھیرکوٹ میں ایم سی آفس میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 5 اگست ''یومِ استحصال کشمیر''، 14 اگست ''یومِ آزادی پاکستان'' اور 23 اگست ''یومِ نیلہ بٹ'' کی مناسبت سے پارٹی کی حکمت عملی اور تقریبات کے انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔سردار عتیق احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''یومِ استحصال'' کشمیریوں کے حقوق غصب کیے جانے کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس دن کو بھرپور طریقے سے منانا ہوگا تاکہ دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہماری آزادی کی علامت ہے جبکہ 23 اگست کا دن تحریکِ آزادی کشمیر میں نیلہ بٹ کے مقام پر ہونے والی جدوجہد کی یاد ہے، جسے ہرسطح پر اجاگر کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں مقامی قیادت اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قیادت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.