بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے ،سیکرٹری بہبود آبادی ظفر علی بلیدی

پیر 28 جولائی 2025 19:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) سیکرٹری بہبود آبادی ظفر علی بلیدی ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل ،یو این ایف پی اے پروگرام لیڈ سعد یہ عطا ،ڈائریکٹرپلاننگ عبدالستار شاہوانی ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جمعہ خان کاکڑنے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردارادا کرناہوگا،بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے پیر کوپاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں آبادی کی شرح بہت زیادہ ہے جس سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں فیملی پلاننگ کے طریقوں کواپنانا ہوگا تاکہ ماں اور بچے کی صحت پر اسکے برے اثرات سے بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے علماء کرام سمیت دیگر افراد کواپنا کردارادا کرنا ہوگا اور لوگوں کو فیملی پلاننگ کے طریقوں سے بھی آگاہی دینا ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کے ذریعے ماں اوربچے کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اوراس سے بہت سے دیگر مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ ہیلتھ ملکر فیملی پلاننگ سے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی کیلئے پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے اور حکومت انہیں ہرممکن صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔