Live Updates

5 اگست احتجاج، پی ٹی آئی کا حکمت عملی طے کرنے کیلئے 31 جولائی کو اہم مشاورتی اجلاس پشاورطلب

اجلاس میں آئندہ ممکنہ احتجاج کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا،اجلاس پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے طلب کیا ہے جس میں بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنماء شرکت کرینگے

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 جولائی 2025 11:28

5 اگست احتجاج، پی ٹی آئی کا حکمت عملی طے کرنے کیلئے 31 جولائی کو اہم مشاورتی ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی 2025)5اگست کواحتجاج کے معاملے پرپی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کرنے کیلئے 31جولائی کو اہم مشاورتی اجلاس پشاورطلب کرلیا، اجلاس میں آئندہ ممکنہ احتجاج کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا،اجلاس پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے طلب کیا ہے،دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے متعدد رہنما دوبارہ اسلام آباد کی جانب مارچ کے حق میں نہیں۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ احتجاج کے امور کو جلد فائنل کیا جائے گا۔ 31 جولائی کو طلب کئے گئے اجلاس میں تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ احتجاج مرکز (اسلام آباد) کی جانب مارچ کی صورت میں کیا جائے یا صوبائی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے پاس احتجاج کے اور کتنے آپشنز موجود ہیں اجلاس میں اس پر بھی مشاورت کی جائیگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیاتھا۔احتجاج کرناہماراجمہوری حق ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور نئے انتخابات ہی ملک میں مسائل کا واحد حل تھے۔ان خیالات کااظہارپی ٹی آئی رہنماوں اسد قیصر، عمر ایوب اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کیاتھا۔

انہوں نے 5 اگست کواحتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس دن دو ایشوز پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ ایک اس دن یعنی پانچ اگست کو بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس لئے ان کی رہائی کا مطالبہ اسی دن کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ مہنگائی کیخلاف بھی بھرپور مظاہرے ہوں گے۔ شیخ وقاص اکرم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق نہیں ہے؟ یاد رکھیں اس حکومت نے ہمیشہ نہیں رہنا۔

انہوں نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ ایم این ایز کیخلاف کارروائیاں فوری روکی جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو انارکی مزید پھیلے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملکی اکانومی تباہ کر دی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیاتھا۔صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ 5 اگست سے قبل تمام اضلاع اور ڈویژنز میں ریلیاں، جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔

جنید اکبر نے کہا تھاکہ تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاجی ریلیاں، کنونشنز، اور عوامی اجتماعات منعقد کریں۔احتجاجی تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کا اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس پشاور کے مقامی جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔اجلاس میں صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں بانی کی رہائی کیلئے جاری تحریک کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے اجلاس میں 5 اگست کے احتجاج کی حکمتِ عملی، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات