
ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پہلے سے تباہ کن جواب دیں گے ، ایرانی وزیرخارجہ
اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایسا جواب دیں گے جو اس بار چھپایا نہیں جا سکے گا ، ایران کا جوہری پروگرام کسی سے خریدا نہیں گیا بلکہ اسے خون، پسینے اور اشکوں سے تعمیر کیا گیا ہے،عباس عراقچی کا بیان
فیصل علوی
منگل 29 جولائی 2025
12:34

(جاری ہے)
حالیہ جنگ میں ایران کی افزودگی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا لیکن یہ بھی واضح کیا کہ ایران کے عزائم پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم افزودگی ترک نہیں کر سکتے۔یہ ہمارے سائنسدانوں کی ایک اہم کامیابی تھی۔ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے۔ جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔ امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا تھاکہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ عباسی عراقچی کامزید کہناتھاکہ یورینیم کی افزودگی کو ایرانی قوم کا فخر قرار دیا اور واضح کیا کہ مستقبل کے کسی بھی جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق شامل ہونا چاہیے۔ امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا تھاکہ ایران امریکہ سے مذاکرات کیلئے تیارتھا۔ فی الحال امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا ادارہ نہیں،یورینئم کی افزودگی ترک نہیں کریں گے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال افزودگی رکی ہوئی ہے کیونکہ جوہری تنصیبات کو شدید اور سنگین نقصان پہنچا تھا۔ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا امریکی حملوں سے پہلے محفوظ کیا گیا افزودہ یورینیم بچایا جا سکا ہے یا نہیں تو ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے پاس تفصیلات موجود نہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جوہری مواد یا افزودہ مواد کو اصل میں کتنا نقصان پہنچا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.