Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ،سردارعامرالطاف خان

منگل 29 جولائی 2025 17:02

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن آزاد کشمیر سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عملی اقدامات کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحرانوں کے بھنور سے نکالا اور آج ملک کو ترقی استحکام اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دور اندیشی سیاسی بصیرت اور مضبوط فیصلوں کے ذریعے پاکستان کو ڈیفالٹ جیسے سنگین خطرے سے محفوظ کیا جو پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سر پر منڈلا رہا تھا۔

سردار عامر الطاف خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت اور مریم نواز کے عملی وژن کی بدولت ملک میں معاشی گروتھ کا پہیہ دوبارہ چل پڑا ہے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں بہتری، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کی اقتصادی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے ریاست بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیمی اداروں کی بہتری، ہنر مند نوجوانوں کی تربیت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔

سردار عامر الطاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے نظریہ عوامی خدمت رہا ہے ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور عوام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات ہی ہمارا نصب العین ہیں موجودہ حکومت نے متعدد عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں صحت تعلیم بنیادی سہولیات سڑکوں کی تعمیر و بحالی پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور زراعت کی بہتری شامل ہے ان منصوبوں سے لاکھوں افراد براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اب باشعور ہو چکی ہے اور اسے معلوم ہو چکا ہے کہ کونسی جماعت عملی طور پر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے سنجیدہ ہے۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے عوام نے ایک بار پھر اپنی نظریں مسلم لیگ (ن) پر جما لی ہیں، کیونکہ جب بھی ن لیگ کو اقتدار ملاملک ترقی امن اور خوشحالی کی جانب بڑھا مسلم لیگ (ن) کی قیادت آزاد کشمیر کو ایک جدیدخوشحال اور باوقار ریاست بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات