
چینی بحران، وزیر اعظم کے صاحبزادوں کی شوگر مل نے بھی اربوں روپے کما لیے
بیرون ممالک چینی فروخت کر کے کروڑوں ڈالز کمانے والی شوگر ملوں کے نام سامنے آ گئے
محمد علی
منگل 29 جولائی 2025
19:41

(جاری ہے)
تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمٹیڈ نے دو کروڑ 91لاکھ 7ہزار کلو اور المعیز انڈسٹریز نے 2کروڑ 94لاکھ 52ہزار کلو چینی برآمد کی۔
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73ہزار90میٹرک ٹن چینی 11ارب 10کروڑ روپے میں برآمد کی۔ تندلیانوالہ شوگر ملز نے 41ہزار412میٹرک ٹن چینی 5ارب 98کروڑ روپے میں برآمد کی اور حمزہ شوگر ملز نے 32ہزار486میٹرک ٹن چینی 5ارب 3کروڑ روپے میں برآمد کی۔ تھل انڈسٹریز کارپوریشن نے 29ہزار107میٹرک ٹن چینی 4ہزار553ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ المعیز انڈسٹریز نے 29ہزار453میٹرک ٹن چینی 4ہزار322ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ جے کے شوگر ملز نے 29ہزار969میٹرک ٹن چینی 4ہزار89ملین روپے، مدینہ شوگر ملز نے 18ہزار869میٹرک ٹن چینی 2ہزار787ملین روپے، فتیما شوگر ملز نے 17ہزار365میٹرک ٹن چینی 2ہزار684ملین روپے، ڈیہرکی شوگر ملز نے16ہزار533میٹرک ٹن چینی 2ہزار447ملین روپے اور رمضان شوگر ملز نے 16ہزار116میٹرک ٹن چینی 2ہزار413ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ انڈس شوگر ملز نی14ہزار47 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 103 ملین روپے، اشرف شوگر ملز نے 11ہزار317میٹرک ٹن چینی ایک ہزار669ملین روپے، شکر گنج لمیٹڈ نی7ہزار867میٹرک ٹن چینی ایک ہزار128ملین روپے، یونی کول لمیٹڈ نے6ہزار857میٹرک ٹن چینی ایک ہزار19ملین روپے اور حبیب شوگر ملز نے 6ہزار253میٹرک ٹن چینی 960ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نے 2ارب 41کروڑ روپے کی چینی برآمد کی جبکہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے 15ارب روپے سے زائد کی چینی برآمد کی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں چینی بحران کے دوران شوگر ملوں کو 300 ارب روپے سے زائد آمدن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ چینی کے موجودہ بحران میں شوگر ملز مالکان نے 3 سو ارب روپے زیادہ کمائے۔ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا کہ 42 خاندانوں نے یہ 3 سو ارب روپے کمائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں رکنِ کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ چینی کی قیمت کی مد میں قوم کے ساتھ 287 ارب روپے کا دھوکا کیا گیا، کیا وجہ تھی کہ راتوں رات ایس آر او جاری کر کے ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔ عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ سب سے زیادہ ملز آصف علی زرداری کی ہیں، دوسرے نمبر پر جہانگیر ترین اور تیسرے نمبر پر شریف خاندان کی ملز ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
-
سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کا خدشہ، موٹروے ایم فائیو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
-
پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری
-
جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار
-
فیکٹ چیک: اسرائیل پروپیگنڈا اشتہارات پر کئی ملین یورو خرچ کر رہا ہے
-
پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس
-
یورپی یونین کا خوراک اور فاسٹ فیشن کا ضیاع کم کرنے کا عزم
-
قطر میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں روبیو تل ابیب میں
-
سیلابی صورتحال میں ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دیں گے، وزیرخزانہ
-
سیلاب رپورٹنگ پر اے سی عارف والا کی صحافی کو مبینہ دھمکیاں
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عمران خان کو ’ٹیلی تھون‘ کی ذمہ داری سونپنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.