سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کے جھوٹ بےنقاب کرنے کا خیرمقدم

سچ چھپایا نہیں جا سکتا بھارتی اپوزیشن مودی کے جھوٹ سے تنگ آچکی ہے، اب بھارتی ایوانوں میں بھی مودی سرکار کی عسکری ناکامیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 جولائی 2025 21:48

سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کے جھوٹ بےنقاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 29 جولائی 2025ء) نائب صدر پیپلزپارٹی، سابق وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی اپوزیشن کی جانب سے مودی سرکار کے جھوٹ بے نقاب کرنے کا خیرمقدم کیا ہ۔ شیری رحمان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے پاکستان مخالف زہرافشانی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اب بھارتی ایوانوں میں بھی مودی سرکار کی عسکری ناکامیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بھارتی اپوزیشن مودی کے جھوٹ سے تنگ آچکی ہے۔ بھارتی پنجاب میں رافیل کا ہی نہیں بھارت کے غرور کا ملبہ گرا ہے۔ یاد رہے بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میری بات مانتی تو 5 جہازوں سے ہاتھ نہ دھونے پڑتے۔ نائب صدر پیپلزپارٹی سابق وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سچ چھپایا نہیں جا سکتا، اب بھارتی ایوانوں میں بھی مودی حکومت کی عسکری ناکامیوں پر سوالات اٹھ رہے ہوں، بھارتی اپوزیشن بھی اب مودی کے جھوٹوں سے تنگ آ چکی، بھارتی پارلیمنٹ میں بھی اب سچ بولا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت پنجاب میں رافیل کا ہی نہیں، بھارت کے غرور کا ملبہ گرا ہے، چاکلیٹ پاکستانی تھی، اس لیے دہشتگرد بھی پاکستانی تھی امیت شاہ کا یہ بیان مزاحیہ ہی نہیں، شرمناک ہے۔ مودی حکومت کا جھوٹ اب بھارتی عوام اور عالمی برادری دونوں کے سامنے بینقاب ہو چکا ہے، ٹرمپ کا خط بھارت کے لیے محض ایک دستاویز نہیں بلکہ سفارتی طمانچہ اور عالمی بیاعتمادی کی گھنٹی ہے۔

شیری رحمن نے کہا کہ خالصتان تحریک کو اب بین الاقوامی سطح پر سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے، ٹرمپ کا خط اس کا واضح اشارہ ہے۔ امریکی صدر کا براہِ راست رابطہ بتا رہا ہے کہ بھارت اب جمہوری آوازوں کو دبانے پر عالمی تنقید کا نشانہ ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ مودی حکومت امریکا جیسے اتحادی کو بھی ناراض کر چکی، یہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  جس ملک نے کشمیریوں کی بینائی چھینی ہو، وہ انسانی حقوق کی بات کرے تو دنیا ہنستی ہے، بھارت میں آزادی اظہار، مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کو کچلا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا اب خاموش نہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مودی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھی ملک پوری دنیا میں نہیں جس نے پاکستان کی مذمت کی ہو۔ مودی کو کہا گیا کہ سرنڈر کرو اور اس نے آدھے گھنٹے کے اندر ہتھیار ڈال دیے۔ راہول گاندھی نے بھارتی وزیردفاع پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کو چین سے ڈر لگتا ہے، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا۔

سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چد مبرم نے بھی گزشتہ دنوں بھی پہلگام حملے پر تہلکہ خیزانکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میری بات مانتی تو 5 جہازوں سے ہاتھ نہ دھونے پڑتے۔