
ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت کے ڈی جی ایم او سے حملہ روکنے کا کہنا کیوں کہ وہ ہمارا حملہ نہیں جھیل پا رہا تھا، شکست خوردہ نریندر مودی کا مضحکہ خیز خطاب
محمد علی
منگل 29 جولائی 2025
22:20

(جاری ہے)
جب میں نے فون کیا تو انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان بڑا حملہ کرنے والا ہے۔
میں نے جواب دیا کہ اگر یہ ان کا منصوبہ ہے، تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ اگر پاکستان حملہ کرے گا تو ہم بڑا حملہ کر کے جواب دیں گے۔ ہم گولی کا جواب گولے سے دیں گے۔ پاکستان کو پہلگام کے بعد پتہ چل گیا تھا کہ بھارت کوئی بڑی کارروائی کرے گا۔ ان کی طرف سے نیوکلیئر کی دھمکی دی گئی۔ بھارتی فوج نے چھ اور سات مئی کو جیسا طے کیا تھا ویسی کارروائی کی اور پاکستان کچھ نہیں کر پایا۔ بھارت نے نیو نارمل سیٹ کر دیا ہے کہ آئندہ حملہ ہوا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ شکست خوردہ نریندر مودی نے مزید کہا کہ ہم نے فوج کو کھلی چھوٹ دی کہ کب، کہاں اور کیسے کارروائی کرنی ہے، وہ خود فیصلہ کرے۔ ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا، ہم نے دکھا دیا کہ ایٹمی بلیک میلنگ ہمارے سامنے نہیں چلتی۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون کر کے کہا، بس کریں، ہم بہت مار کھا چکے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے بھی نریندر مودی کے جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی آپریشن سندور کا کریڈٹ تو لینا چاہتے ہیں، لیکن انہیں ذمہ داری بھی لینا پڑے گی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ جنگ ہوتے ہوتے رک گئی۔ اور جنگ رکنے کا اعلان ہماری حکومت یا فوج نہیں کرتی بلکہ امریکہ کے صدر کرتے ہیں۔ یہ ہمارے وزیراعظم کی غیر ذمہ داری کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ یہ جواب نہیں دیا گیا کہ جنگ بندی کیوں ہوئی؟ اور ایسے وقت میں جنگ کیوں رکی جب دشمن کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ سچائی یہ ہے کہ مودی کے دل میں عوام کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ سب پروپیگنڈہ ہے۔ عوام کے لیے کچھ نہیں۔ راہول گاندھی نے بھی نریندر مودی کے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں، مودی کو کہا آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے، سرکار نے پائلٹس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، آپ میں 50 فیصد بھی دم ہے تو کہیں کہ ٹرمپ نے انڈیا پاکستان میں سیز فائر نہیں کرایا۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے، مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھی ملک پوری دنیا میں نہیں جس نے پاکستان کی مذمت کی ہو۔ مودی کو کہا گیا کہ سرنڈر کرو اور اس نے آدھے گھنٹے کے اندر ہتھیار ڈال دیے۔ راہول گاندھی نے بھارتی وزیردفاع پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کو چین سے ڈر لگتا ہے، آج چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ مودی حکومت نے بھارتی خارجہ پالیسی کوتباہ کرکے رکھ دیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کے بیان سے 'مودی کے زخم تازہ ہو جاتے' ہیں، شہباز شریف
-
بھارت نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ ختم کی، صدر ٹرمپ اپنے دعوے پر قائم
-
اٹک میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی 5 افراد کو بچا لیا گیا ،ایک بچہ اور 4 خواتین لاپتہ
-
عمران خان کے بچوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل غلط ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
روس میں 8.8 شدت کا طاقتور زلزلہ، جاپان اور بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری،متعدد افراد زخمی
-
نمبردار کے بیٹے سے ناجائز جسمانی تعلقات، سیالکوٹ میں سنگدل ماں ہی بہن بھائی کی قاتل نکلی
-
معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد بھارت پراکسی جنگ بڑھا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
-
وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے
-
آپ نے 35 منٹ میں ہی پاکستان کے سامنے سرینڈر کر دیا، بتا دیا کہ آپ کے پاس لڑنے کی طاقت نہیں ہے
-
پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ جبکہ صرف سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.