Live Updates

وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے

کسی بھی اقدام سے جانی نقصان ہوا تو علاقہ غیر مستحکم ہو گا، آپریشن اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے، وادی تیرہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ پر عمران خان کا شدید دکھ کا اظہار

muhammad ali محمد علی منگل 29 جولائی 2025 23:20

وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی اقدام سے جانی نقصان ہوا تو علاقہ غیر مستحکم ہو گا، آپریشن اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ "وادی تیرہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ پر عمران خان نے شدید دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وزیرستان میں بالکل آپریشن نہیں ہونا چاہیے، آپریشن اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے وہاں چونکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے اس کو غیر مستحکم کرنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

" علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ "اس وقت کینگرو کورٹس ہیں، جن سے ہمیں فیئر ٹرائل کی کوئی امید نہیں۔ وکلاء کے مطابق ان ٹرائلز کے ریکارڈ کو غائب نہیں کیا جاسکتا، آج نہیں تو کل سب باہر آئیگا اور پتا چلے گا کہ کس کس نے جان بوجھ کر غلط سزائیں دیں۔ مینڈیٹ اور ملکی سرمائے کو لوٹنے والے حکمران بنے بیٹھے ہیں اور جو لوگ آئین و قانون کیلئے کھڑے ہیں، انہیں جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سب نکلیں اور پاکستان کیخاطر اس تحریک میں اپنا حصّہ ڈالیں۔" عمران خان نے مزید کہا کہ "ملک مینڈیٹ چوروں اور لٹیروں کے حوالے کر کے آئین پسندوں کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے الیکشن کمیشن غلط فیصلے کر رہا ہے اپیلوں پر فیصلوں سے پہلے نااہلیوں کا فیصلہ غلط ہے۔ اس وقت چونکہ ملک میں عاصم لاء ہے اس لیے جو مینڈیٹ چور ہیں جنہوں نے ملک کا سرمایہ چرایا ان کو حکمران بنا دیا گیا اور جو ملک میں رول آف لاء اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ان کو جیلوں میں ڈال دیا کیوں کہ یہ نہیں چاہتے ملک میں جمہوریت ہو۔

جو عدالتوں سزائیں دے رہی ہیں یہ ناجائز اور غیر قانونی ہیں۔ الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ہمارے ایم پی ایز کی اپیل کا انتظار بھی نہیں کیا اور ان کو نااہل کردیا، جب تاریخ لکھی جائے گی پاکستان میں جس نے جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا وہ سکندر سلطان ہے اس نے سترہ سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی دے دی۔ "
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات