سینیٹر عرفان صدیقی کی سینئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد، عمر چیمہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی

بدھ 30 جولائی 2025 03:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی منگل کو سینئر صحافی عمر چیمہ کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر عرفان صدیقی نے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کی۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں کی کمی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین