
پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا پلان تبدیل
جماعت اسلامی نے پرامن، تعمیری ،مثبت کردار ادا کیا، مذاکرات نتیجہ خیز رہے ،پنجاب حکومت بلوچ بھائیوں کی میزبانی کریگی‘ مریم اورنگزیب وزیراعلی کی درخواست پر مارچ کی قیادت سے مذاکرات کیلئے وفاق کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،8 رکنی وفد اسلام آباد جائے گا‘ لیاقت بلوچ وفاق میں مذاکرات کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اس دوران لانگ مارچ کے شرکا ء لاہور ہی میں قیام کریں گے‘ میڈیا سے گفتگو
بدھ 30 جولائی 2025 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکا ء اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے موقف کو اجاگر کریں گے، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مظاہرین کے تمام جمہوری و آئینی حقوق کا احترام ہو۔
مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت بلوچ بھائیوں کی مکمل میزبانی کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، یہ ہمارے بھائی ہیں، ان کے تحفظ، سہولت اور عزت کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی و آئینی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی درخواست پر مارچ کی قیادت سے مذاکرات کیلئے وفاق کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جماعت اسلامی کا 8 رکنی وفد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد جائے گا، وفاق میں مذاکرات کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اس دوران لانگ مارچ کے شرکا ء لاہور ہی میں قیام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے روانہ ہونے والا کارواں سیاسی، جمہوری، پرامن جدوجہد کا استعارہ ہے، راستے میں کارواں کو روکا گیا لیکن پھر بھی کارکن مشتعل نہیں ہوئے، لاہور میں پنجاب حکومت نے خواہش کااظہار کیا کہ ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی خواہش ظاہر کی کہ پنجاب میں ہم نے کے ساتھ مذاکرات کریں اور اسکا حل نکالیں ، ہمارے لیے بہت ہی پریشان کن چیز تھی کہ منصورہ کا محاصرہ پولیس نے کر رکھا ہے ، ہم چاہتے تو بڑا احتجاج کرسکتے تھے، لیکن ہم نے اصل مسئلے کو ترجیح دی۔ہمارے مذاکرات میں پیشرفت ہوچکی ہے جس میں حکومتی ٹیم کی کاوش شامل ہے، اگر ایک کمیٹی تشکیل پاجاتی ہے اور عندیہ دیا جاتا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو پھر اسلام آبادمیں تمام مطالبات پر مذاکرات ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.