پاکستان تحریک انصاف نے سارے آپشن ضائع کردیے ہیں ، مصطفی کمال

مجھے نہیں پتہ پیپلزپارٹی کے ذہنوں میں کیا ہے، ہو سکتا ہے جو میں محسوس کررہاہوں وہ نہ کررہے ہوں،وفاقی وزیر صحت

جمعرات 31 جولائی 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مظاہرے، ہڑتالیں، مذاکرات، بیک ڈور اور خط لکھ کر سارے آپشن ضائع کردئیے۔خصوصی گفتگو میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد جا کر میں بیڈ گورننس پر اچھی سیاست کرسکتاہوں، میں اس چیزکوختم کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم نے سیکھا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ پیپلزپارٹی کے ذہنوں میں کیا ہے، ہو سکتا ہے جو میں محسوس کررہاہوں وہ نہ کررہے ہوں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے لاشوں، ہتھیاروں، پکڑے جانے اور مارنے کی سیاست ختم کردی ، ہم نے جو بھگتا ہے وہ پی پی نے نہیں بھگتا اس لیے انہیں اس کا احساس نہیں۔شہر کی صورتحال پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتظامی بہتری کیلئے پی پی کو سندھ کے معاملے پرہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، کراچی آج بھی50 فیصدکما کر دے رہا ہے لیکن اس پر 20 فیصد بھی خرچ نہیں ہورہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں روزانہ 20لوگ مرتے تھے اب حالات بہتر ہیں ، تھریٹس ہمیشہ سے رہے ہیں اب بھی ہیں لیکن ہم اس کی پروا نہیں کرتے۔وزیر صحت بننے سوال پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ میرے وزیربننے سے اگر کسی کو تکلیف ہے تو ہم توشرارتیں سہنے کے عادی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مظاہرے،ہڑتالیں،مذاکرات، بیک ڈور اور خط لکھ کر سارے آپشن ضائع کردیے۔