Live Updates

خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

کمراٹ اور دیر کے لیے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے (گلاف) اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا

جمعرات 31 جولائی 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے کمراٹ اور دیر کے لیے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے (گلاف) اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں اس دوران وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں۔

ان موسمی حالات کے باعث گلیشیائی علاقوں خصوصاً کمراٹ اور دیر میں گلاف اور اچانک آنے والے سیلاب (فلیش فلڈ) کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان، مال مویشیوں کے ضیاع اور فصلوں و بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اور بروقت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات