ٹرمپ کی پاکستان سے رعایت،19 فیصد ٹیرف عائد کردیا

نئے محصولات کا نفاذ 7 اگست سے ہوگا،وائٹ ہائوس

جمعہ 1 اگست 2025 12:48

ٹرمپ کی پاکستان سے رعایت،19 فیصد ٹیرف عائد کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر عائد کردہ 25 فیصد محصولات کے مقابلے پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، نئے محصولات کا نفاذ 7 اگست سے ہوگا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر19 فیصد جبکہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے مطابق جن ممالک سے امریکا کو تجارتی فائدہ ہے اٴْن پر10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا تاہم جن ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ ہے، اٴْن پر اب 15 فیصد ٹیرف لگے گا اور ایسے ممالک کی تعداد تقریباً چالیس ہے۔اس کے علاوہ 26 ممالک پر 15 فیصد سے زیادہ ٹیرف لگے گا، جن میں پاکستان 19 فیصد، بھارت 25 فیصد، بنگلہ دیش 20 فیصد، عراق 35 فیصد، شام 41 فیصد اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔