ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پر پابندی کا فیصلہ

جمعہ 1 اگست 2025 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

نام استعمال کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کو فائنل کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ڈبلیو سی ایل میں بھارت کے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے نام کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔