سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے وہ پاکستانی شہری نہیں‘طلال چودھری

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی ٹویٹ میں سلیمان اور قاسم کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ نے ٹویٹ میں بچوں کے ویزوں کی وزارت داخلہ سے منظوری بارے لکھا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کے پاس نائیکوپ ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔