مقبوضہ جموںوکشمیر، ایک اور کشمیری نوجوان شہید ،تعداد 6 ہوگئی

ہفتہ 2 اگست 2025 16:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے دیو سر اکھل میں محاصرے اور تلاشی کی کاررائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔اس تازہ شہادت سے رواں ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6ہوگئی۔ بھارتی فوجیوںنے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین جبکہ بدھ کے رو ز ضلع پونچھ کے علاقے کسیلیان میں 2نوجوان جعلی مقابلوں میں شہید کیے تھے۔