تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تخت بھائی کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پینافلیکس بینرز آویزاں

اتوار 3 اگست 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تخت بھائی کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پینافلیکس بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر پینافلیکس بینرز آویزاں کرنے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان بینرز میں نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ یہ اقدام عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) تخت بھائی رحمان شیر نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کے جائز مؤقف کی حمایت جاری رکھے گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ رشتہ ناقابلِ تنسیخ ہے، یہ آگاہی مہم اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اور ٹی ایم اے کے عملے کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کی گئی۔