بھارت کاتیل کی روس سے خریداری جاری رکھنے کااعلان

ٹرمپ کے بیانات کے بعد بھی بھارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائی گئی،رپورٹ

اتوار 3 اگست 2025 15:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت تیل کی روس سے خریداری جاری رکھے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیانات کے بعد بھی بھارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں لائی گئی، بھارت میں تیل کی کمپنیوں سے نہیں کہا گیا ہے کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کے روس سے معاہدے طویل البنیاد ہیں، ممکن نہیں بھارت ایک ہی رات میں روسی تیل لینا بند کردے۔