امیر مقام کا قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 3 اگست 2025 18:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔