
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اتوار 3 اگست 2025 20:20
(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی و معاشی روابط کو وسعت دینے پر زور دیا اور آپریشن "بنیان مرصوص" پر ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی رابطے علاقائی استحکام کیلئے خوش آئند ہیں،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے،ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے عالمی تنازعات کے حل کا حامی ہے،پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کیں،پاکستان اور ایران کے عوام یک جان دو قالب کی مانند ہیں،ایران اور پاکستان کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، غزہ اور کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینی اور کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان آمد پرپرتپاک استقبال اور میزبانی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان میں جو محبت اور خلوص ملا ہمشہ یاد رہے گا،پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر اخوت کی بہترین مثال قائم کی،پاکستان کے واضح موقف نے ایرانی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ ایرانی صدر نےاسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا،ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی اس موقع موجود تھے-مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
-
پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
-
وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
-
ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
-
پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
-
آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہائیکورٹ سے رجوع
-
مریم نوازنے مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دیدی
-
حماس کا رد عمل باوقار حل کی جانب پیش قدمی ہے، حافظ نعیم الرحمان
-
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار،خضدار آپریشن کی کامیابی پر عوام کا فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.