Live Updates

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ ہے،سید نفسہ شاہ

حکومت مذکورہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر ملازمین اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی فی الفور دور کرے،رہنما پیپلزپارٹی

اتوار 3 اگست 2025 20:55

سکھر/خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش کو ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیکر ملازمین اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی فی الفور دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور جیلانی ہائوس میں یوٹیلٹی اسٹورز یونین کے رہنمائوں عبدالقیوم برڑو ، فہیم انصاری ، فرمان علی لاشاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کے وفد نے انہیں یوٹیلیٹی اسٹور ز کی بندش ، ملازمین کیساتھ زیادتیوں و دیگر مسائل سے آگاہ کیا ، سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے وفد کو یقین دلایا کہ ملازمین کیساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہوگی انشاء اللہ انکے مسائل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھے جائینگے ، سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نہ صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو کا غریب عوام کے لیے تحفہ ہیں بلکہ آج بھی مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے ایک بڑا سہارا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ ہزاروں ملازمین کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

"یہ فیصلہ سراسر مزدور دشمنی ہے۔ ہم پہلے بھی ان کارکنوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہے ہیں اور اب بھی ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیںسیدہ نفیسہ شاہ نے ملاقات میں انکشاف کیا کہ قومی اسمبلی میں خود وفاقی وزیر نے ادارہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر اب اس کے برخلاف اقدامات قابل مذمت ہیںسیدہ نفیسہ شاہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کے مفاد میں کسی بھی سطح پر جدوجہد سے گریز نہیں کریگی ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات