Live Updates

ْتحریک انصاف (کل )ملک بھر میں تحریک کا آغاز کرے گی ،احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی

بانی چیئرمین عمران خان کی 5اگست 2023کو گرفتاری کے تناظر میں5اگست کے دن کویو م سیاہ کے طور پر بھی منایا جائیگا وزیراعلی پشاور میں ریلی کی قیادت کرینگے،تحریک پر امن ،قانون و آئین میں دائرے میں رہ کر چلائی جائیگی‘ مینا خان،اسد قیصر ،شہرام ترکئی

پیر 4 اگست 2025 02:10

اسلام آباد/لاہور/پشاور/کراچی/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کل ( منگل)5اگست کو ملک بھر میں تحریک کا آغاز کرے گی جبکہ بانی چیئرمین عمران خان کی 5اگست 2023کو گرفتاری کے تناظر میں5اگست کے دن کویو م سیاہ کے طور پر بھی منایا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق 5اگست کو ملک بھر میں جگہ جگہ پر احتجاج ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائی گی ۔

خیبرپختونخوا ہ کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی جائیں گی،مرادن، صوابی اور نوشہرہ کے قافلے صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں پرامن تحریک کا آغاز کیا جائے گا،یہ تحریک پر امن اور قانون و آئین میں دائرے میں رہ کر چلائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کو دو سال قبل پانچ اگست کے روز گرفتار کیا گیا تھا، اسی دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، پانچ اگست کو پاکستان کے پرچم سمیت سفید پرچم و پارٹی پرچم لائیں گے ، ہم پر امن ہیں اور اگر کسی نے شرارت کی تو کارکن جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رہائی عمران خان کا حق ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو رہائی دی جائے ،عدالتیں حکومتی دبا ئومیں فیصلے دے رہی ہیں۔اسد قیصر نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ بانی کے مقدمات کو جلد نمٹائیں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو چکی ہے، اپوزیشن رہنمائوں کو ناحق سزائیں دی جا رہی ہیں۔شہرام ترکئی نے کہا کہ 5 اگست کو سفید، قومی اور پارٹی پرچموں کے ساتھ احتجاج ہوگا۔

ہم پرامن ہیں لیکن اگر شرارت کی گئی تو کارکن بھرپور جواب دیں گے۔ہری پور میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی یوم سیاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج ضلعی سطح پر ہوگا، کوئی مرکزی احتجاجی تحریک نہیں ہے۔ عمر ایوب نے عدالتی فیصلوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاں کو بھونڈا مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 7، 5 اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث قرار دینے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، وہ 7 مئی کو اپنے والد مرحوم کی تیمارداری میں مصروف تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات