وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ ایڈیز کے خلاف ٹی۔20سیریز میں کامیابی پر مبارکباد

پیر 4 اگست 2025 10:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ۔20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت سے اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کی تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔\932