نوابشاہ ،حکومت سندھ کی ہدایات پر شہید بینظیرآباد میں بھی "معرکۂ حق" اور یومِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

پیر 4 اگست 2025 17:11

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) حکومت سندھ کی ہدایات پر شہید بینظیرآباد کے سرکاری اداروں میں بھی "معرکۂ حق" اور یومِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج گورنمنٹ ڈگری کالج دولت پور کی جانب سے کالج کے پرنسپل پروفیسر ارشاد احمد اوٹھو کی قیادت میں پاک فوج کی شاندار کامیابی کی خوشی میں "معرکۂ حق" اور یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں کالج کے درجنوں طلبہ نے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے، موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر "پاکستان زندہ باد" کے نعروں کے ساتھ کالج سے لے کر مرکزی لائبریری تک ایک شاندار ریلی نکالی۔

اس ریلی میں کالج کے لیکچرار شہباز علی داہری، شاہد نواز سومرو، نصیر سکندر سمیت کالج کے اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر اپنے خطاب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ارشاد احمد اوٹھو اور دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں "معرکۂ حق" اور یومِ آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جن کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں، عزم، اور وطن سے وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سلامتی کی علامت ہے ہم سب کا فرض ہے کہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں، اپنے اندر حب الوطنی پیدا کریں، اور ہر سطح پر وطن سے وفاداری کا مظاہرہ کریں۔\378