
صوبہ پنجاب میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے‘ جاوید قصوری
پیر 4 اگست 2025 17:29
(جاری ہے)
ملک میں گزشتہ برس ریپ کیسز کی تعداد 1969، گھریلو تشدد کے کیسز کی تعداد 299، جلائے جانے کے واقعات 30 اور تیزاب گردی کے 43 کیسز سامنے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ ملک کے اندر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ تھانہ کلچر اشرافیہ کو ریلیف فراہم کرتا ہے جبکہ غریب عوام اپنے ساتھ ظلم و زیادتی کے ہونے کے باوجود تھانہ جانے سے گھبراتے ہیں۔ جب تک عوام کا پولیس کے نظام پر اعتماد بحال نہیں ہوگا اس وقت تک حالات سازگار نہیں ہوسکتے۔قانون کسی بھی معاشرے کے اجتماعی شعور کا عکاس ہوتا ہے، مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے ، جو جتنا بڑا چور لیٹرا اور کرپٹ ہے اس کا اثرورسوخ بھی اتنا ہی زیادہ ہے ۔ امراء کے لئے الگ جبکہ غرباء کے لئے الگ نظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز پوش، گنجان آباد علاقوں اور اہم تجارتی مراکز میں ڈاکہ زنی، دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ مار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس اپنے کام کے سوا سب کچھ کر رہی ہے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہاکہ پر امن اور کرپشن فری پاکستان ہر پا کستانی کا خواب ہے، اس کی تکمیل کے ضروری ہے کہ قوم محب وطن، پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت کو موقع دے۔بر سر اقتدار آنے والی ہر حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اورجذبات کو مجروع کیا ہے، اس لئے عوام کو حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ، شناختی کارڈ نہ بننے پر نادرا کو فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریکسیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
-
کراچی میں متوقع شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
-
کراچی میں کمسن طالبہ سے زیادتی کرنے والا سوئپر گرفتار
-
ستمبر1965 کی جنگ کے 9ویں روزپاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا،پاکستانی شاہینوں نے 81 بھارتی جہاز تباہ کئے
-
ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کااہم کارندہ گرفتار
-
فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش، واسا کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
کراچی‘ آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلیوری رائیڈر گرفتار
-
ہزارہ موٹروے پر ٹریلر اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق
-
کراچی‘ اسکول سوئیپر کی 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
کراچی‘ سابق شوہر کے بھائی کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
-
راولپنڈی میں 2 ٹرکوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.