
20ویں مائی کراچی نمائش معرکہ حق تھیم کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی
پیر 4 اگست 2025 18:05
(جاری ہے)
یہ تاریخی نمائش جو 2004 میں مرحوم سراج قاسم تیلی کی دوراندیش قیادت میں شروع ہوئی جو اب پاکستان کے تجارتی دارالحکومت میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کی علامت بن چکی ہے۔
رواں سال کی نمائش میں ملٹی نیشنل برانڈز، سفارتی مشنز، خواتین کاروباری تاجر، طبی و تعلیمی اداروں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات و خدمات 20 سے 50 فیصد تک رعایتی نرخوں پر پیش کیں جس نے اس نمائش کو عوام دوست بنا دیا۔گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کراچی چیمبر کی جانب سے اس شاندار نمائش کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کی ترقی کے لیے مانگے گئے 40 ارب روپے میں سے 20 ارب روپے جاری کر دیے ہیں جنہیں منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے گورنر ہاؤس میں چیمبر کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس کی تجویز بھی پیش کی تاکہ کے فور منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور اسے برق رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے اس کے اختیارات تاجر برادری کو منتقل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کراچی کے حقیقی مسائل حل کیے جا سکیں۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ صنعت اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اُن کے دفتر اور قانون سازوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کریں۔گورنر سندھ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا کو اُن کی کراچی کے کاروباری ماحول میں بے مثال خدمات کے اعتراف میں ایک اعلیٰ سول ایوارڈ سفارش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی چیمبر کو 20 ویںمائی کراچی نمائش کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور سندھ حکومت کی جانب سے تاجر برادری کے ساتھ مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے یومِ آزادی کی تقریبات کا آغازمعرکہ حق کے عنوان سے کرنے کا اعلان کیا جو پاکستان کی انصاف، خودمختاری اور اتحاد کے لیے مسلسل جدوجہد کی علامت ہے۔چییرمین بی ایم جی چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ 21ویں مائی کراچی نمائش میں بین الاقوامی شرکت اور لوگوں کے لیے مزید بہتر سہولیات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال نمائش میں 7 سفارتی مشنز اور 20 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کنندگان، زائرین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کراچی چیمبر کو یہ تجویز دے رہے ہیں کہ یہ نمائش سال میں دو مرتبہ منعقد کی جائے جو اس کے بڑھتے ہوئے اثرات اور مقبولیت کی دلیل ہے۔انہوں نے سندھ حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پانی اور گیس کی قلت جیسے دیرینہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے اورکے فور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا۔صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی نے اپنے خطاب میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے بے لوث تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، چیئرمین خصوصی کمیٹی محمد ادریس اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کو اس یادگار اور اثر انگیز نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے خواتین کاروباری تاجروں اور عوامی بہبود کے اداروں کی شرکت کو بھی سراہا جنہیں سبسڈی یا مفت اسٹالز فراہم کیے گئے تھے۔انہوں نے کراچی میں ایک جدید صوبائی سطح کے ایکسپو سینٹر کی فوری ضرورت پر زور دیا اور شہر کے انفراسٹرکچر کے مسائل جیسے خراب سڑکیں، نکاسی آب، ٹریفک کے دباؤ، تجاوزات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو اجاگر کیا۔انہوں نے سیف سٹی منصوبے اور سرویلینس کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے گیس اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور نرخوں پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی جو ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شہر ہے اس شہر کو اس کا جائز حصہ دیا جائے۔ثقافتی شوز، آتش بازی، موسیقی کے پروگرامز سے لے کر اکنامک ڈائیلاگ اور بین الاقوامی شرکت تک 20ویں مائی کراچی نمائش صرف ایک تجارتی شو نہیں بلکہ کراچی کی روح کا جشن ثابت ہوئی۔اس نمائش نے شہر کی مضبوطی، متحرک فطرت اور پاکستان کی معیشت میں اس کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔ یہ نمائش نہ صرف سستی خریداری اور خاندانی تفریح کا ذریعہ بنی رہی بلکہ حکومت، کاروباری رہنماؤں اور سفارتی مشنز کے درمیان حکمت عملی پر مبنی بات چیت کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔ کراچی چیمبر آف کامرس آئندہ برسوں میں مائی کراچی نمائش کی وسعت اورمعیار کو مزید بلند کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ وہ شہر کی تاجر برادری کی اجتماعی آواز بن کر اسی لگن اور جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے تعلقات عامہ کے ساتویں اجلاس کا انعقاد
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید8روپے کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
امریکی تکنیکی و مالی تعاون معدنی وسائل کو بروئے کارلانے میں مدد دے سکتا ہے‘ خادم حسین
-
ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 میں اصلاحات کے لیے ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا
-
ایف سی سی آئی کے صدر کا پاک امریکا تجارتی معاہدے کا خیر مقدم،باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا،ریحان نسیم بھراڑہ
-
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 737 پوائنٹ بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار 772 پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت 14روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
-
بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1.44 ارب روپے کے ششماہی قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا
-
کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.