وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت گوادر شپ یارڈ کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ بارے اجلاس،ممکنہ آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پیش کیے

پیر 4 اگست 2025 23:00

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت گوادر شپ یارڈ کیلئے اراضی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گوادر شپ یارڈ کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت دفاعی پیداوار نے گوادر شپ یارڈ کے منصوبے کے لیے دستیاب مختلف اراضی کے اختیارات، ممکنہ آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پیش کیے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ممکنہ مقامات کی تھرڈ پارٹی سے پیشہ ورانہ جانچ کروائی جائے۔

انہوں نے مقامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ شپ یارڈ کی ترقی مقامی اتفاق رائے سے ہی کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء برائے دفاعی پیداوار، منصوبہ بندی و ترقی، بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری وزارت بحری امور، رکنِ صوبائی اسمبلی ہدایت اللہ اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔