
مودی سرکار کا 5 اگست 2019ء کا اقدام کشمیری عوام کے بنیادی حق خودارادیت پر کھلا وار تھا ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
پیر 4 اگست 2025 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اس غیر قانونی فیصلے کو دوٹوک انداز میں رد کر دیا اور آج بھی اپنے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور عالمی سطح پر ان کا مقدمہ جرات اور استقامت کے ساتھ لڑا ہے۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ الحمدللہ آج کشمیری، خواہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہوں یا آزاد کشمیر میں پاکستان سے اپنی وابستگی پر فخر کرتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کھلے دل سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور پاکستان کی کامیابیوں پر کشمیری عوام نے جس محبت، اعتماد اور فخر کا اظہار کیا ہے وہ اس رشتے کی گہرائی کا واضح ثبوت ہے، کشمیری جانتے ہیں کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آنے والا وقت ان کے صبر، جدوجہد اور ایثار کا ثمر لائے گا۔ محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی سازشیں اور مظالم کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، یاسین ملک جیسے بہادر حریت رہنما آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں لیکن کشمیری قوم کے حوصلے اور استقامت میں ذرّہ برابر بھی لغزش نہیں آئی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کا وار ناکام ہو چکا ہے اور کشمیریوں کا حق خودارادیت اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے ، ان شاء اللہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، ظلم و جبر کی طویل رات اب اپنے انجام کو پہنچنے کو ہے۔محمد حنیف عباسی نے اپنے پیغام کا اختتام ان ایمان افروز کلمات ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض نعرہ نہیں بلکہ ہمارا ایمان ہے، آنے والی نسلیں خود یہ نعرہ پایہ تکمیل تک پہنچتے ہوئے سنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب دور نہیں، وہ دن جلد آئے گا جب کشمیر پاکستان کا ناقابل تقسیم حصہ بنے گا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
-
شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.