صوبہ بھر میں جشن آزادی معرکہ حق انتہائی جوش و خروش اورقومی جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، نثارکھوڑو

پیر 4 اگست 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبہ میں جشن آزادی معرکہ حق انتہائی جوش و خروش، قومی جذبہ اور دفاع وطن کے احساس فخر کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھو پیر فٹبال گرائونڈمیں ملا کھڑا کشتی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی جشن آزادی کے پروگراموں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اسپورٹس فیسٹیول میں سندھ کے قدیم کھیل ملاکھڑا کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صوبہ میں کھیلوں کی بھرپور حوصلہ افزا ئی کررہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار میمن، ، ٹائون چیئر مین علی نو از بروہی، پی پی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے چیئرمین عابد اور شائقین موجود تھے۔