مسلح افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح اور حکومت پاکستان کےبیانیہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوطا ہوگی، عبدالرشید ترابی

منگل 5 اگست 2025 00:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) مسلح افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح اور حکومت پاکستان کے مضبوط بیانیہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط اور توانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے نمائندہ لوگوں سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چوہدری امتیاز احمد بریار،قدیر راہی صدر شعبہ امور کشمیر ضلع سیالکوٹ، نذیر احمد قریشی چیئرمین ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلم، ثنااللہ ڈار ، احمد حسین اور خالد خان بھی موجود تھے۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی طاقت کی مضبوطی سے کشمیر کی تحریک آزادی اور مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کی تحریک زندہ و تابندہ ہے۔