یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کا نیا نغمہ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں کا اظہار پسندیدگی

منگل 5 اگست 2025 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے نئے نغمے "انسانوں کے جہاں میں" کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوں نے بہت پسند کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس نغمے میں کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش اور بھارتی ظلم کے خلاف ایک واضح پیغام دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش اور جنت نظیر وادی کشمیر کو غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لئے کشمیریوں کے عزم کی عکاسی کی گئی ہے جو اپنے لہو سے حق کی داستان رقم کر رہے ہیں۔

یہ نغمہ پاکستان کے اس پختہ عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کےلئے ہمیشہ پرعزم رہے گا۔ ساتھ ہی اس نغمے میں دنیا کے خاموش تماشائی بننے کے باوجود پاکستان کے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عہد کو واضح کیاگیا ہے۔