ملک بھر کی طرح سرگودھا میں یوم استحصال کشمیر پورے قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

منگل 5 اگست 2025 16:19

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ملک بھر کی طرح سرگودھا میں یوم استحصال کشمیر پورے قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا جس میں بھارت کی فاشٹ حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے 2019 سے جاری استحصال کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ بھارتی مظالم اور کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے کے خلاف عالمی برداری فوری نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 1931 سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ،6سال قبل 1019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کی اور بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے کشمیر اور فلسطین کی حصول آزادی کی جد وجہد کی پاکستان بھر حمایت کرتا ہے ہم بحثیت قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال یکم اگست سے ہی آذادی کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ آپریشن بنیاد المرصوص میں عشروں بعد بطور قوم ہمیں کامیاب ملی کہ ہمارا دشمن کیا پوری قوم حیران ہے۔ آج پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار سے دیکھا جا رہا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص، یوم ازادی اور معرکہ حق کی کامیابی امسال بڑے جوش و خروش سے منائیں، اپنے گھروں پر جھنڈے لہرائیں اور ساتھ ایک ایک پودا لگائیں۔

اس موقع پر آرٹس کونسل سے ریلی نکالی گئی اور شہر کی فضا نعروں سے گونج اٹھی جس کی قیادت کمشنر اور دیگر افسران کر رہے تھے۔ بعدازاں آرٹس کونسل میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف تصویری نمائش کا افتتاح کمشنر نے کیا۔جس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کی تصاویر کے زریعے عکاسی کی گئی۔