پاکستان کے مالی خسارے اورسود اخراجات میں نمایاں کمی،ریونیو میں اضافہ ہوا، رپورٹ

منگل 5 اگست 2025 16:54

پاکستان کے مالی خسارے اورسود اخراجات میں نمایاں کمی،ریونیو میں اضافہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریئے آئی ایم ایف کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ مطابق 2024-25 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،پاکستان کا مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا،یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریوبیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی،گزشتہ مالی سال کے دوران اخراجات میں بھی صرف 18 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق خسارہ حکومت کی نظرثانی شدہ 5.6 فیصد اورآئی ایم ایف کی پیشگوئی سے بہتر رہا،ابتدائی بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 5.9 فیصد لگایاگیا تھا،گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدن میں 66 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا،اسٹیٹ بینک سے حاصل ریکارڈ 2.62 ٹریلین روپے کیمنافع سے ممکن ہوا، اس سے پچھلے سال اسٹیٹ بینک کا منافع ایک ہزار ارب روپے سے بھی کم تھا۔