ملک بھر کی طرح نیلم میں بھی 05 اگست ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ یوم سیاح کے طور پر منایا گیا

منگل 5 اگست 2025 17:13

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ملک بھر کی طرح نیلم میں بھی 05 اگست ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ یوم سیاح کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی احتجاجی ریلی آٹھ مقام جبکہ جورا، شاردہ، کیل اور کراشی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔پانچ اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس آٹھ مقام سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ، سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس خواجہ صدیق نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں انجمن تاجران، طلباء، سول سوسائٹی سیاسی و سماجی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں، آفسیران و اہلکاران، وکلاء، پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ، صحافیوں، مذہبی جماعتوں کے قائدین، ضلع کونسل و لوکل کونسل کے نمائندوں نے ہمراہ عوام الناس شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کچہری سڑک اور شہدائے بن تل چوک سے ہوتے ہوئے پرانا لاری اڈہ میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے، بینرز،قومی وریاستی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کے اقدام کی مذمّت کر رہے تھے۔ مقررین صدر ڈسٹرکٹ بار بشارت میر ایڈووکیٹ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام خورشید انور، ڈسڑکٹ کونسلر راجہ افتخار، سیکرٹری جنرل انجمن تاجران آٹھ مقام بازار خواجہ انیس علی، آفیسر ڈی ڈی ایم اے محمد اختر ایوب، معلم محمداسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نی05اگست 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت پر شب خون مار کر کشمیریوں کے حقوق سلب کئے ہیں۔

بھارت کے 5اگست 2019 کے اقدام کوکشمیری جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ بھارت نے معرکہ حق میں معمولی جنگ میں سبق نہیں سیکھاانشاء اللہ سکھائیں گے۔ 5اگست 2019 کو بھارت نے دفعہ 370 اور 35اے کاخاتمہ کرتے ہوئے کشمیرکی خصوصی حیثیت پر شب خون مارنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ کشمیر پہلے بھی ہندوستان کاحصہ نہیں تھا اور نہ ہے۔ کشمیر ہندوستان سے پہلے کاملک ہے۔

اقوام متحدہ بھارت میں ہونیوالے مظالم کاسخت نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداردیت دلوائے۔ دنیا میں امن کے لیے لازم ہے کہ کشمیرکے مسئلہ کوحل کیاجائے۔ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت ملنے سے ہو گا ہندوستان کے کسی یکطرفہ اقدام کی مذمّت کرتے ہیں ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے وہاں بسنے والے افراد کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے جسے کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی ہیں۔نائب تحصیلدار عارف ڈار کی قیادت میں شاردہ جبکہ نائب تحصیلدار نیابت جورا خواجہ فاروق احمد کی قیادت اور کیل میں انجمن تاجران چوہدری خان ولی جبکہ آٹھ مقام کے نواحی گاؤں کراشی میں کڈز فارآکسفورڈ ماڈل سکول کراشی میں عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ شاردہ میں نائب تحصیلدار عارف ڈار، صدر انجمن تاجران بابر لون کیل میں صدر انجمن تاجران چوہدری خان ولی، خواجہ فاروق نائب تحصیلدار جورا، پرنسپل شاہد صدیقی نے تقریبات / جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق تلفی کیلئے دفعہ 370 اور 35 اے کاخاتمہ کرکے شناخت چھین لی ہے۔

عالمی برداری کشمیریوں کے بنیادی حق حق آزادی کے لیے اپنی قراردادوں کے مطابق حل نکالیں تاکہ دنیا پرامن رہے۔