بھمبر ، پانچ اگست یومِ استحصال کے سلسلے میں یونیورسٹی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

منگل 5 اگست 2025 17:13

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)صدر ریاست جموں و کشمیر اور وزیر اعظم آزاد حکومت جموں و کشمیر کے وژن کے عین مطابق اور وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر پروفیسر ڈاکٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد یونس جاوید کے احکامات کی روشنی میں پانچ اگست یومِ استحصال کے سلسلے میں یونیورسٹی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، طلباء و طالبات، جملہ انتظامی اور ایڈمن سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف بی ایس اینیمل سائنسز کے طالب علم حافظ عمر فاروق نے حاصل کیا اس کے بعد انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ مصباح ندیم نے نعت پڑھ کے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، پروگرام کے آغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس کے بعد اسلامک ریپبلک آف پاکستان اور آزاد ریاست جموں و کشمیر کے قومی ترانے پڑھے گئے۔

(جاری ہے)

تمام شرکاء قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہوئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد اعجاز نے ادا کیے ڈی وی ایم کے طالب علم حماد المصطفی اور انگلش کی طالبہ مصباح ندیم نے ملی نغمے پیش کیے ڈی وی ایم کی طالبہ ماہم منیر نے انگلش میں اور گلریز خان لودھی نے اردو میں یومِ استحصال کے حوالے سے تقاریر کیںڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عبدالحسیب نے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کے خاتمے کے نتیجے میں بھارت کے مذموم مقاصد اور مکروہ اقدامات شرکاء کے سامنے رکھے، سوشل میڈیا کے ذریعے جنگ لڑنے کی تاکید کی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر خادم حسین نے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کی اہمیت اور باشندگانِ ریاست جموں و کشمیر کی زندگیوں میں ان کی افادیت کو تفصیل سے بیان کیا ان کے خاتمے کے نتیجے میں کشمیریوں کی زندگیوں میں آنے والی ناخوشگوار اور تباہ کن تبدیلیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی رجسٹرار آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر ڈاکٹر عابد حسین نے اپنے اختتامی خطاب میں ملی یکجہتی اور اتحاد و یگانگت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے نہ تو بھارتی اقدامات کو تسلیم کیا ہے نہ ہی کبھی کریں گے انہوں نے تنسیخ آرٹیکلز کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جمہوری اصولوں کی روح کے منافی قرار دیاشرکاء میں رجسٹرار یونویرسٹی آف بھمبر ڈاکٹر عابد حسین، ٹرئیر یونیورسٹی آف بھمبر ڈاکٹر صائم ہاشمی، ڈی ایس اے ڈاکٹر خادم حسین، ڈائریکٹر اے ایس آر بی ڈاکٹر عجائب حسین، ڈائریکٹر ایسٹیٹ ڈاکٹر فاروق احمد، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبد الحسیب، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر تنویر احمد، کوآرڈینیٹر ایچ آر ایم میم جمیلہ بہادر، میم لبنی اعظم، سر احتشام الحق، سر نثار سبحانی، میم صبا ارم، سر زاہد، ڈاکٹر جواد الرحمان، میم ماہ نور، سر علی حسنین، میم کرن مختار اور سر عثمان علی اور دیگر انتظامی اور سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی-