جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیرا ہتمام یوم استحصال کے موقع پر مظفرآباد میں ریلی ، شرکا نے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں یادداشت پیش کی

منگل 5 اگست 2025 18:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیرا ہتمام یوم استحصال کے موقع پر مظفرآباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ ، جموں و لبریشن سیل سے امتیاز نسیم، کنوینر ال پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیرخوشحال خان نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان اور آزاد کشمیر کےپرچم اٹھارکھے تھے۔ ریلی کے شرکا نے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں یادداشت پیش کی جس میں جموں و کشمیر پر ہندوستان کے ناجائز قبضہ، 5 اگست 2019 کے بعد کے اقدامات اور جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔