
5 اگست کا دن ریاست جموں کشمیر میں یوم استحصال کے طور پر منایا جارہاہیے
منگل 5 اگست 2025 18:35
(جاری ہے)
آرٹیکل 370 جموں کشمیر اور ہندوستان کے درمیان مشروط عارضی معاہدہ تھا جس کے تحت جموں کشمیر کو اپنا آئین ، پرچم اور خودمختار قانون سازی کا حق حاصل تھا۔
عزیر احمد غزالی نے مزید کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ توڑ کر خود کو بد عہد ملک اور انسانی حقوق کا بدترین دشمن ثابت کیا ہے ، آرٹیکل 35 اے کہ خاتمے کے ساتھ ہی بھارت نے غیر قانونی طور پر لاکھوں ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کیئے اور ریاستی اور شہریوں کی زمینوں پر قبضے شروع کردئیے ہیں ۔ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ ریاست کو دو یونین ٹیریٹوریز میں تبدیل کر کے ریاست کا درجہ چھین لیا ہے ،ریاست چھن جانے سے کشمیری عوام کے تمام بنیادی سیاسی ، سماجی ، انسانی اور مذہبی حقوق روند دیئے گئے ہیں ۔ عزیز غزالی نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر اس وقت لاکھوں قابض فوجیوں کے محاصرے میں ہے ،کشمیر ایک جیل اور عوام قیدیوں جیسی زندگی جینے پر مجبور ہیں ۔ کشمیری عوام 5 اگست 2019 کے لوک سبھا کے اقدامات اور 11 دسمبر 2021 کے بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدار اور سیاسی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دلی سرکار ریاست کی مسلم تشخص کو مٹانے کے لیے آبادیاتی تبدیلی کرنے کے سامراجی راستے پر گامزن ہے ۔ عثمان علی ہاشم وائس چیئرمین پاسبان حریت نے کہا کہ آرٹیکل 35A کے خاتمے کے بعد غیر ریاستی باشندوں کو زمین خریدنے اور بسنے کی اجازت دی گئی ہے جس سے کشمیریوں کی غالب مسلم اکثریتی حیثیت خطرے میں پڑ گئی۔ کشمیری عوام 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کے لیے شدید غم و غصّے ، عوامی مزاحمت ، خاموش احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مہناز قریشی سربراہ پاسبان حریت شعبہ خواتین نے کہا کہ کشمیری عوام ہر سال 5 اگست کو یوم استحصال منا کر اقوامِ متحدہ ، یورپی یونین اور او آئی سی کو مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ کرتے ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.