بھارت کشمیریوں کے حقوق اور حق خود ارادیت کو بزور شمشیر نہیں دبا سکتا۔ ایم پی اے وقاراحمد چیمہ

منگل 5 اگست 2025 18:48

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت اور پانچ اگست دوہزارانیس کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کیلئے وزیرآباد میں یوم استحصال منایا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے آفس میں تقریب پرچم کشائی ہوئی جس میں ایم پی اے وقار چیمہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق آزادی اور خودمختاری کو کبھی بھی بزور شمشیر نہیں دبایاجا سکتا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے آزاد ہو کر رہنا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کو آزادی دی جائے اقوام متحدہ کو اس سلسلہ میں اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر خان زرکون،ڈی ایس پی ملک محمد فیاض ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،محمد اکبر بٹ ،تحصیلدار عون عباس چٹھہ ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر آفتاب صادق چیمہ و دیگر بھی شریک تھے ۔\378