تحریک پاکستان تصویری نمائش اور پاکستان زندہ باد کانفرنس (کل) ہوگی

منگل 5 اگست 2025 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ممبر بورڈ آف گورنر ادارہ نظریہ پاکستان رانا اشفاق رسول خان کے مطابق ادرہ نظریہ پاکستان کی جانب سے بااشتراک آرٹس کونسل کراچی جشن آزادی تحریک پاکستان تصویری نمائش اور پاکستان زندہ باد کانفرنس کل آرٹس کونسل میں ہوگی۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین ادارہ نظریہ پاکستان اور سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید صدارت جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹسوری ہوں گے دیگر مہمان مقررین میں صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ ،معروف کالم نگار، دانشور ،ادیب نصرت مرزا, ممبر بورڈ آف گورنر ادارہ نظریہ پاکستان میاں سلمان فاروقی و دیگر شخصیات شامل ہیں۔