
برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے،وزیراعلی پنجاب
منگل 5 اگست 2025 21:00
(جاری ہے)
کشمیرپر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ہزاروں کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑک رہا ہے۔ بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری ایک دہائی سے لاک ڈائون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر مستقل بے حسی عالمی ضمیر کے خلاف چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا ظلم وقتی ہے لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ دنیا کوکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ بھارت کا قبضہ غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے۔ کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر کھل چکاہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ انسانی المیہ بن چکا ہے۔ خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی سحر دیکھنے کے مستحق ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی: مرتضی وہاب
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے وفد کی ملاقات
-
محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
-
خاتون کے قتل میں سزائے موت پانے والا ہائیکورٹ سے بری
-
کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری
-
پیپلزپارٹی والے مریم نواز کی کارکردگی سے خوفزدہ ،مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے‘عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا ،17 سالہ لڑکی کے جنات نکالنے کیلئے لاکھوں روپے لوٹنے مزید لاکھوںکی ڈیمانڈ پر جعلی عامل گرفتار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان
-
مسجد کے قاری کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
غیرقانونی مویشی باڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 گائیں ضبط، 9 باڑے مسمار
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.